دبئی جانے والوں کیلئے ویز ا فری ،دوطرفہ معاہدے پر اتفاق 
20 اکتوبر 2020 (22:58) 2020-10-20

ابوظہبی:اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ ویزا فری سفر کے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔غیر ملکی خبر رساںکے مطابق اس پیش رفت کے بعد اب اماراتی، عرب دنیا میں پہلے شہری ہوں گے جنہیں اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امریکا کے تعاون سے 'امن معاہدے' کے بعد ویزا فری سفر سے متعلق معاہدہ ایسے وقت پر ہوا جب ابوظہبی سے ایک وفد باقاعدہ طور پر تل ابیب پہنچا۔اس موقع پر چہرے پر ماسک پہنے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یو اے ای کے وفد سے ملاقات کی اور مذکورہ دورے کو 'امن کے لیے سنہری' قرار دیا۔

دوسری جانب فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کی مذمت کی گئی جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ 'آج ہم تاریخ کو اس طرح سے تشکیل دے رہے ہیں جو نسلوں تک قائم رہے گی'۔دونوں ریاستوں نے 4 معاہدوں پر دستخط کیے جن میں ایک 'شہریوں کو ویزا سے استثنی دینے' سے متعلق ہے۔بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے اسرائیلی اور اماراتی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔


ای پیپر