بیوی نے اپنے شوہر کو کتا بنا ڈالا
20 اکتوبر 2020 (18:38) 2020-10-20

لاس اینجلس:امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شاپنگ مال میں ایک خاتون داخل ہوئی جس کے ہاتھ میں ایک پٹہ تھا اور اس کے پیچھے پیچھے اپنے گھٹنوں پر آنے والا کوئی جانور نہیں بلکہ ہٹا کٹا مرد تھا۔ ایک دکاندار نے شاپنگ مال میں اس خاتون کی تصویر بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی تو وہ چند منٹوں میں وائرل ہو گئی اورامریکہ سمیت پوری دنیا میں اس پر تبصرے کئے جانے لگے۔

خاتون ایک  دکان پر گئی اور جوس کی ایک بوتل کی فرمائش کی ۔ شاپنگ مال میں اس جوڑے کو  دیکھنے کے بعد ایک رش برپا ہو گیا اور شاپنگ مال کی انتظامیہ اس جوڑے کی فوری طور پر نکال باہر کیا مگر اس وقت تک کئی لوگ اس جوڑے کی تصاویر کھینچ چکے تھے۔ 

اس ساری حرکت کے دوران خاتون اور اس کے ساتھ آنے والے مر د نے کورونا وائرس سے حفاظتی انتظامات مکمل کر رکھے تھے۔ خاتون نے مرد سے مناسب فاصلہ رکھا ہوا تھا اور دونوں نے ماسک پہنچ رکھے تھے۔

ابھی تک امریکہ میں میڈیا اس جوڑے کا پتہ لگانے میں ناکام رہے ہیں لیکن جب ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس خاتون کا نام لارک تھا  اور اس کے ساتھ آنے والا مرد اور کوئی نہیں کا خاوند تھا اور بیوی نے اپنے شوہر کو سزا کے طور پر کتا بنایا تھا۔


ای پیپر