منفی رجحانات سے گریز کرنا ہو گا اس سے قبل کہ یہ سنگین خطرہ بن جائے:سعودی وزیر 
20 اکتوبر 2020 (17:31) 2020-10-20

ریاض : سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہاہے کہ توانائی کی منڈی میں غیر اطمینان بخش صورت حال بدستور طور پر باقی ہے۔

 

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات اوپیک پلس گروپ کے زیر انتظام مشترکہ نگرانی سے متعلق وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سعودی وزیر کے مطابق مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دانش مندی ہمیں اتفاق وتعاون کے اس مقام تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوئی۔

 

شہزادہ عبدالعزیز کو زائد پیداوار والے ممالک کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک کے عرصے کے دوران ازالہ کریں گے۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس گروپ اس حکمت عملی کو جاری رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہے جس کا اس نے آغاز کیا تھا۔ یہ ہمارا نصب العین رہنا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم وعدوں کی پاسداری اور حاصل ہونے والی کامیابی پر راضی ہو جائیں تاہم ہم پر لازم ہے کہ اس حکمت عملی کو جاری کھیں۔

 

شہزادہ عبدالعزیز نے مزید کہا کہ ہمیں احتیاطی اقدامات کر کے منفی رجحانات سے گریز کرنا ہو گا اس سے قبل کہ یہ سنگین خطرہ بن جائے۔


ای پیپر