وسیم اکرم نے محمد عباس کو دنیا کا بہترین باﺅلر بننے کی پیشگوئی کر دی
20 اکتوبر 2018 (21:50) 2018-10-20

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد عباس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو ابھی بہت آگے جانا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا کے بہترین بالر ز کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ محمد عباس نے عمدہ لینتھ کی بدولت آسٹریلیا کےخلاف میچ میں 10وکٹیں حاصل کیں‘ مجھے یقین ہے کہ آپ بہترین بالنگ جاری رکھتے ہوئے دنیا کے بہترین بالرز میں سے ایک بنیں گے۔


ای پیپر