ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے وزیر اعظم کو سفارشات بھیج دیں،شیخ رشید
20 اکتوبر 2018 (18:55) 2018-10-20

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو 8ہزار ملازمین کی مستقلی کیلئے سفارشات بھیجی ہیں،دوسری طرف شیخ رشید نے 1ماہ میں 100 کوچز ٹریک پر لانے کا دعویٰ کردیا اور کہا کہ ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردیں گے۔انہوں نے یہ بات لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ تک کا کرایہ 1200 سے کم کرکے700روپے اوراکبر ایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہور سیٹ کا کرایہ 1200 سے کم کر کے 800 روپے کرنے کا اعلان کیا۔ان کا مزید کہناتھاکہ میری وزارت کے پہلے50روزمیں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب روپےکا اضافہ ہوا،کراچی سے دھابیجی اور کراچی اور حیدر ا?باد کے درمیان شٹل ٹرین چلے گی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہاکہ ریلوے لائن کے قریب اسکول بند اور ٹرین ڈرائیورز کو جی پی ایس گھڑیاں تحفے میں دیںگے۔


ای پیپر