Punjab Public Service Commission exams postponed
20 نومبر 2020 (17:42) 2020-11-20

لاہور:پاکستان میں بڑھتے کیسز کے بعد پنجاب سروس کمیشن نے لاہور میں ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں عالمی وبا کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 21 اور 22 نومبر کو ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ،پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امتحانی مراکز سے عالمی وبا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے امتحانی مراکز کو سیل کیا جا رہا ہے ۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کر دہ بیان کے مطابق ملتوی  کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے عالمی وبا کی دوسری لہر میں مزید 36 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں ،2 ہز ار 738 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ،دوسری طرف عالمی وبا سے بچائو کیلئے ایف بی آر نے عالمی وبا کیلئے تیار ہونے والی ویکسین میں استعمال ہونے والی 61 اشیا کی درآمدی ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے ۔


ای پیپر