Pakistan Foreign Office Exposed India
20 نومبر 2020 (23:17) 2020-11-20

اسلام آباد :پاکستان مخالف بیانات دینے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان نے آئینہ دکھا دیا ،پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر فالس فلیگ آپریشن سب کو معلوم ہیں،اب دنیا بھارت کے جھانسے میں نہیں آنے والی ۔

 دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بیانات بھارتی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی مودی ناکام کوشش کر رہا ہے ،چین  بھارتی سازش سے اچھی طرح  واقف ہے ، سی پیک سے پورے خطے کا مفاد وابستہ ہے ،پاکستان معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے گا۔

ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کہتےہیں کہ پاکستان کی طرف سے ڈوزیئر کے اجرا کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ میں اضافہ کر دیا ہے ، ڈوزیئر میں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی منصوبہ بندی، مالی معاونت اور عمل درآمد کے اقدامات بے نقاب کیے گئے ہیں ۔

ترجمان پاکستان دفتر خارجہ  کے مطابق  بھارتی انکار اور الزامات کی پرانی رٹ سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر فالس فلیگ آپریشن سب کو معلوم ہیں۔


ای پیپر