People are Disappointed,those trying to fail CPack
20 نومبر 2020 (22:33) 2020-11-20

اسلام آباد :ترجمان چینی دفتر خارجہ نے سی پیک کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوالے مایوس ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ایک بیان نے پاکستان گیم چینجر منصوبے کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ ہر صورت کامیاب ہو گا ،ترجمان چینی دفتر خارجہ نے انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا ،انہوں نے کہا ہم پاکستان کی طرف سے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

لی جیان ژائو کا کہنا تھا دہشتگردوں کی کمرتوڑنےکیلئےچین پاکستان کےساتھ ہے،سی پیک کوناکام بنانےکی کوششیں کرنیوالےمایوس ہوں گے،انہوں نے کہا بھارت کی طرف سے سی پیک کو ناکام کرنے کی کوششوں کا ثبوت ڈی جی آئی ایس پی آر دے چکے ہیں ،ان کا کہنا تھا دشمن جان لیں ،سی پیک کوناکام بنانے والے ہرپلیٹ فارم پر ناکام ہونگے ۔


ای پیپر