Karachi Lockdown,Pakistan New Decision
20 نومبر 2020 (17:29) 2020-11-20

کراچی :عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے بعد کراچی میں ایک دفعہ پھر دیگر صوبوں سے پہلے سمارٹ اور مائیکرولاک ڈائون کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وہیں اس نے پاکستان میں بھی ایک دفعہ پھر آنکھیں دکھانا شروع کر دیں ہیں ،کراچی کے کے 4 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون ،2 میں مائیکرو لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے چاروں اضلاع  کے  ڈپٹی کمشنر  سمارٹ لاک ڈائون کا نوٹفکیشن کل تک جاری ہو جائے گا ،خبر کے مطابق کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاور کر لیں جس کے فوری بعد سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈائون کا نوٹفکیشن جا ری کر دیا جائے گا ۔


ای پیپر