Great news for Pakistanis about the global pandemic vaccine
20 نومبر 2020 (16:34) 2020-11-20

واشنگٹن :امریکہ نے پاکستان میں عالمی وبا کی ویکسین بنانے کی پیشکش کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں اب پاکستان کی فارما کمپنیوں کیساتھ مل کر عالمی وبا کی ویکسین تیار کر سکیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں اب پاکستانیوں کیلئے امریکہ سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے ،امریکی انتظامیہ نے پاکستان کیساتھ مل کر متوقع ویکسین کی تیاری کیلئے سفارتی سطح پر رابطے شروع کر دئیے ہیں ،امریکہ میں مقیم پاکستانی حکام نے امریکی پیشکش سے متعلق حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے ،اگر عالمی وبا کی ویکسین پاکستان میں مقامی طور پر بننا شروع ہوگئی ،امریکہ نے پاکستان کو پیشکش کر دی ہے جس کے بعد اب امریکی کمپنیاں پاکستان کیساتھ ویکسین بنانے میں مدد فراہم کرینگی ۔

پاکستان امریکہ کی عالمی وبا بنانے کی اس پیشکش کے بعد پاکستانی کمپنیاں مقامی طور پر اس ویکسین کو بنانے میں خود کفیل ہو جائینگی ،جس کے بعد پاکستان کو ویکسین بنانے میں دوسرے ممالک کا انتظا رنہیں کرنا پڑیگا ۔


ای پیپر