Global pandemic continues, key announcements by federal and provincial governments, major sanctions imposed
20 نومبر 2020 (18:25) 2020-11-20

لاہور :عالمی وبا کی دوسری لہر میں شدت کے بعد مرکزی ور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بچائو کیلئے مزید اقدامات میں تیزی شروع ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی شدت میں سردیاں آتے ہی تیزی آگئی ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عالمی وباکے پھیلائو سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کر دئیے ،پنجاب میں شادی ہالز پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف کھلی جگہوں پر ہی تقریبا ت کی مشروط اجازت دی گئی ۔احکامات کے مطابق شادی بیاہ و دیگرتقریبات میں تین سو سے زائد افراد کی شرکت پر بھی پابندی عائد ہو گی ،ہر قسم کی تقریبات تقریبات کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا ۔

پنجاب حکومت نے پبلک سروس کمیشن کے تحت  لیکچرار کی آسامیوں پر بھرتی کے لئے 21اور22نومبر کو شیڈول امتحانات موخر کر دئیے ،دوسری طرف جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے پر ٹٹھہ میں 5سرکاری سکول اور سکھر میں کالج کو بند کردیا گیا،محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق  اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس  ہفتے کو طلب کرلیا۔

بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی  نے مزارات ، تھیٹر  فوری  بند کرنے کی تجویز دے دی،وزارت صحت نے عالمی وبا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے 15 کروڑ ڈالر مانگ لیے ،دوسری طرف ایف بی آر نے عالمی وبا کی ویکسین سے متعلق متعدد اشیا پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا تاکہ عوام کو جلد از جلد ویکسین فراہم کی جاسکے ۔


ای پیپر