Ayman al-Zawahiri has died
20 نومبر 2020 (21:47) 2020-11-20

کابل :القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری بھی انتقال کرگئے ،ذرائع کے مطابق ایمن الظواہری کافی عرصے سے علیل تھے ،ان کی وفات افغانستان میں قدرتی وجوہات کی بنا پر ہی ہوئی ۔

ایمن الظواہری نے ہی اُسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کی کی کمان سنبھالی تھی ،ایمن الظواہری2011 کے بعد سے القاعدہ کی سربراہی کر رہے ہیں ۔واضح رہے 69 سالہ الظواہری کو آخری بار دو ماہ قبل نائن الیون حملوں کی برسی کے دوران ایک ویڈیومیں دیکھا گیا تھا ۔

عرب نیوز رپورٹ کے مطابق اگر ایمن الظواہری کی موت کی خبر سچ ہے تو ان کی موت سے دہشتگرتنظیم کا انتظامی ڈھانچہ تباہ و برباد ہو جائے گا ،جس کی بنیاد انہوں نے اسامہ بن لادن کیساتھ مل کر 1988 میں رکھی تھی ۔


ای پیپر