Azerbaijan,Armenia,Karabakh,Triumphant Entry
20 نومبر 2020 (20:11) 2020-11-20

باکو :آرمینیا کو تاریخی شکست دینے کے بعد آذربائیجان کی فوجیں ناگورنا کاراباخ کے علاقے میں داخل ہونا شرو ع ہو گئیں ،آذربائیجان کی فاتح فوج قومی پرچم لہراتے ہوئے ضلع آگدام میں داخل ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق 7 ہفتوں کی تباہ کن لڑائی کے بعد ہزاروں جانیں گنوانے کے بعد آرمینیا نے شکست تسلیم کرتے ہوئے قابض علاقوں کو واپس کرنا شروع کر دیا ،آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنا کاراباخ علاقے پر کئی سالوں سے تنازعہ چلا آ رہا تھا ،27 ستمبر کے بعد سے آرمینیا اور آذربائیجانی فوجیں ایک دفعہ پھر  آمنے سامنے آگئیں ،اس لڑائی کی خاص بات یہ تھی کہ آذربائیجان کی فتح میں جہاں ترکی نے کھل کر آذری فوج کی مدد کی وہیں پاکستان نے بھی آذربائیجان کی حمایت جاری رکھی ۔

شکست  فاش آرمینیا نے روس کی ثالثی میں طے شدہ معاہدے کے تحت کاراباخ کے اضلاع آذربائیجان کو واپس کرنا شروع کردیے ہیں، آذربائیجان کی فاتح فوج قومی پرچم لہراتے ہوئے ضلع آگدام  میں داخل ہوگئیں۔

آذربائیجان کی فاتحانہ انٹری کے بعدآذربائیجان میں جشن کا سماں تھا ،لوگ اس وقت تاریخی فتح کا جشن منا رہے ہیں ،27 سال بعد آگدام کی تاریخی مسجد کی رونقیں بھی بحال ہو گئیں ،مسجد میں سورۃ قدر کی تلاوت کی گئی ،روس کی ثالثی میں طے شدہ معاہدے کے تحت آرمینیا کاراباخ کے ضلع کا  لبجاز کو 25 نومبر  اور ضلع لاچین کو  بھی یکم دسمبر کو آذربائیجان کے حوالے کردے گا ۔


ای پیپر