American scientists,aliens,signals,decode
20 نومبر 2020 (19:23) 2020-11-20

واشنگٹن :انسان صدیوں سے اس سوچ میں مبتلا ہے کہ کیا آسمان پر نظر آنےوالے سینکڑوں ستاروں پرزندگی موجود ہو گی یا نہیں اور اب امریکہ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے کیلئے سگنلز بھیجے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے کا کہنا ہے کہ انہیں خلائی مخلوق کی طر ف سے سگنلز موصول ہو گئے ہیں۔ یہ سگنلز خلائی سٹیشنز سے آنے والے کھربوں ریڈیو سگنلز میں بھی لگ کئے گئے ہیں جو سورج جیسے 31 ستاروں کی طرف سے زمین پر موصول ہوتے ہیں۔ 

سائنسدانوں کے مطابق کھربوں ریڈیو پیغامات کا بغور جائزہ لینے اور ان کا خاص تجزیہ کرنے کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ پیغامات کسی بہت ہی ترقی یافتہ اور ذہین مخلوق کی طرف بھیجے گئے ہیں۔ 

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کائنات کے مشاہدے کے ذریعے اور خلائی سٹیشن سے آنےوالے ریڈیو پیغامات کو ڈی کوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کیلئے مختلف طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔


ای پیپر