peshawar BRT,operational,evidence,wrong engineering,pushing
20 نومبر 2020 (18:43) 2020-11-20

 پشاور: پشاور کی بی آر ٹی بس سروس جب سے آپریشنل ہوئی ہے اس وقت سے مسلسل خبروں میں ہے۔ کبھی اس کی سڑک تنگ ہو جاتی ہے اور کبھی غلط انجینئرنگ کی کوئی ثبوت سامنے آ جاتا ہے لیکن اس بار بی آر ٹی پشاور کے خبروں میں آنے کی وجہ ایک ویڈیو ہے جس میں مسافر خراب بس کو دھکا لگانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی روڈ سٹاف سے پہلے بس خراب ہو گئی اور سڑک پر کیونکہ ایک وقت میں ایک ہی بس گزر سکتی ہے اس لئے وہاں پر بسوں کی وجہ سے روڈ بلاک ہو گئی تو ناچار مسافروں کو بس سے نیچے اتر کر دھکا لگانا پڑا ور پھر کہیں جا کر ان کو راحت کی سانس ملی۔

اس موقع پر کسی من چلے نے اس سارے عمل کی ویڈیو بنا ڈالی جو سوشل میڈیا پر چند ہی منٹوں میں وائرل ہو گئی اور پاکستانی عوام نے اس طرح مختلف قسم کے کمنٹس کرنے شروع کر دئیے اور بس سروس کا بہت مذاق بنایا گیا۔

دوسری طرف بی آر ٹی بس سروس کے ترجمان کی طرف سے پریس ریلیز میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ بسوں کی خرابی کی صورت میں تمام متبادل انتظام موجود ہیں اور بس سروس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر متبادل انتظام موجود ہیں تو پھر وہ کیا وجہ بنی کہ مسافروں کو دھکے لگانے پڑے۔


ای پیپر