pm imran khan,sheikh rasheed,opposition,dialogues,negotiations
20 نومبر 2020 (18:10) 2020-11-20

 اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے بیانیے سے عمران خان کی خدمت ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں سے وزیر اعظم تو گھر نہیں جانے والے مگر عالمی وبا ضرور عوام میں پھیل رہی ہے۔ اپوزیشن عوام کو ایک بند گلی کی طرف لے جا رہی ہے۔آخری حل صرف مذاکرات ہیں اور اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات ہی کرنے پڑیں گے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تیار ہیں کہ مذاکرات کئے جائیں ٗ گلگت بلتستان انتخابات آزاد امیدواروں نے نام رہا ٗ عوام اور مقبولیت اور ووٹ بینک کے حوالے سے آزاد امیدوار فاتح ٹھہرے۔میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جو نے بیانات دئیے اس سے عمران خان کی خدمت ہوئی ہے۔قوم کو سب پتہ ہےکہ ان جلسوں سے کچھ نہیں نکلنے والا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس ڈائیلاگ کی کیا حیثیت ہوگی جس میں حکومت نہیں ہو گی، خدا اپوزیشن کو عقل و شعور دے کہ وہ تیزی سے مذاکرات کی طرف آئیں۔مذاکرات اور ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو گا، نیب اور این آر او کیسز سے ہٹ کر عمران خان ہر ایک سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔جب سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات چیت نہیں کرتے تو سیاست کا جنازہ نکلتا ہے، مجھے امید ہے اس ملک میں سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کس طرح ہمیں کہنا چاہتے ہیں کہ ہم غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے آئے، کوئی بھی عقل کا اندھا یہ نہ سوچے کہ پاکستان کی عظیم فوج کو ملک کے کسی مسئلے سے الگ کیا جا سکتا ہے۔فوج میں بڑا تحمل ہے، وہ اپوزیشن کی طرح بے وقوف اور جذباتی نہیں، جنرل باجوہ نے ایک نہیں چار مرتبہ کہا ہے کہ جس کی بھی حکومت ہوگی فوج اس کے ساتھ کھڑی ہو گی۔یہ سمجھتے ہیں کہ جلسے کر کے کورونا وائرس پھیلا کر حکومت کو شکست دیں گے تو یہ شکست نہیں دے سکتے، ا?پ بند گلی کی طرف قوم کو لے جا رہے ہیں، اس کا اپوزیشن کو نقصان زیادہ ہے۔


ای پیپر