pm Imran Khan,employment,ravi city lahore,green city,urban planning
20 نومبر 2020 (17:46) 2020-11-20

 اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نئے تعمیراتی منصوبوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کی ترقی بھی ہوتی ہے۔ راولپنڈی سٹی لاہور جیسے منصوبے کی وجہ سے شہر پر مزید آبادی کا دبائو کم ہونے کے ساتھ ساتھ اربن پلاننگ کی نئی جہتیں متعارف کروائی جا رہی ہے ۔

ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں لاہور کے راوی سٹی منصوبے کے بارے آن لائن بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے اہم منصوبے عام آدمی کی زندگی پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں ان سے ملک کی معیشت میں تیزی آتی ہے اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ راوی سٹی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرسبز شہرکے اصولوں کے عین مطابق بنایا جا رہا ہے۔اس کیلئے 18600 ایکڑ اراضی کا سروے مکمل ہو چکا ہے جس میں  مقامی آبادی کو  بے دخل کرنے یا کہیں اورمنتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔یہ منصوبہ بین الاقوامی معیار کی رہائش کے ساتھ ساتھ نکاسی آب، زیرِ زمین پانی کے ذخائر کی دستیابی و حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے خطے میں قابلِ تقلید نمونہ ثابت ہوگا۔


ای پیپر