Afghanistan has relations with India, trade, Pakistan has no objection: Shah Mehmood Qureshi
کیپشن:   Shah Mehmood Qureshi
20 نومبر 2020 (14:51) 2020-11-20

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کابل نہایت اہم تھا جوکہ بہت کامیاب رہا، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا جبکہ افغان صدر کو دورے کی دعورت دی ہے اور وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو بہتر بنانے پر کامیاب مذاکرات ہوئے، دہشت گردی کیلئے دونوں ملک یا کسی تیسرے کو بھی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان کے انٹرا ڈائیلاگ کی سیاسی کامیابی چاہتے ہیں جبکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ امن سے باہمی روابط کے امکانات بڑھیں گے، افغانستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں بہتری چاہتے ہیں، افغانستان بھارت کے ساتھ تعلقات رکھے، تجارت کرے پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ افغانستان کے تمام دھڑوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سی پیک کے منصوبوں میں ریجنل سرمایہ کاری ہو، بھارت کو اجازت نہیں دیں گے وہ افغان زمین پاکستان کیخلاف استعمال کرے،امریکہ بھی چاہتا ہے افغانستان کا مسئلہ سیاسی بنیادوں پر آگے بڑھے اور وزیراعظم نے مثبت پیغام دیا جبکہ افغانستان سے بھی مثبت پیغام ملا ہے۔


ای پیپر