Prime Minister decides to set up National Youth Council: Asad Omar
20 نومبر 2020 (13:50) 2020-11-20

اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں،وزیراعظم نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے اور انہوں نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کی سربراہی خود کریں گے،ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا، نوجوان وزیراعظم عمران خان سے مل کر پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے جبکہ ملک بننے، عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس شفاف، میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے،نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائٹس سے اپلائی کریں جبکہ 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہبچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں،آئین پاکستان اور بین الاقوامی کنونشز کے مطابق بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور سلامتی سمیت بچوں کے تمام حقوق اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، حکومت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مختلف اقدامات کا آغاز کیا،بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قومی کمیشن قائم کیا گیا جبکہ زینب الرٹ بل کے ذریعے لاپتہ اور اغوا ہونے والے بچوں سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔


ای پیپر