There is no grouping in the team: Babar Azam
20 نومبر 2020 (13:10) 2020-11-20

لاہور:کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوشش ہے نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی شروعات کریں،سینئر کھلاڑیوں کےساتھ کھیلتے ہیں تو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جبکہ مجھ پر کوئی پریشر نہیں بلکہ پریشر کو انجوائے کرتا ہوں اور کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے مجھ پر کوئی بھی دبائو نہیں، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں جبکہ پاکستانی ٹیم بہتر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کھلاڑی پرجوش ہیں،چیلنجز آتے رہتے ہیں ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب میرے سامنے نیا چیلنج اور نئی ذمہ داری ہے،پریشر ہر جگہ ہوتا ہے اور پریشر میں کھیلنے کا مزا بھی آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں،نیوزی لینڈ کیخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے،قومی ٹیم جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، ٹیم کی بیٹنگ اور باﺅلنگ دونوں بہترین ہیں،کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سیریز جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ کھیلتے رہنے سے ہی بہتری آتی ہے، جس ٹیم کےساتھ بھی کھیلیں چیلنجز ہوتے ہیں جبکہ ہماری ٹیم بہترین ہے بہتر کھیل کھیلے گی،کھلاڑی پراعتماد ہیں۔


ای پیپر