Children are a precious asset and future of any nation: PM Imran Khan
20 نومبر 2020 (12:24) 2020-11-20

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں،آئین پاکستان اور بین الاقوامی کنونشز کے مطابق بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور سلامتی سمیت بچوں کے تمام حقوق اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، حکومت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مختلف اقدامات کا آغاز کیا،بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قومی کمیشن قائم کیا گیا جبکہ زینب الرٹ بل کے ذریعے لاپتہ اور اغوا ہونے والے بچوں سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ حکومت نے بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، بچوں میں غذائی قلت کا خاتمہ بھی حکومت کی ترجیح ہے،بچوں پر تشدد کے خاتمے اور انہیں سماجی تحفظ کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں جبکہ بچوں کو مفید شہری بنانے کیلئے ان کے حقوق کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ہر بچے کے بڑھنے ، سیکھنے ، کھیلنے اور پھلنے پھولنے کے حق کی تصدیق کرتا ہے،بچوں کے حقوق ، تحفظ کو برقرار رکھنے کے پابند ہیں۔

کویڈ 19 وبائی مرض نے ترقی پذیر ممالک میں بچوں کے لئے کثیر الجہتی چیلنجز کو اجاگر کیا ہے،بڑھتے ہوئے قرضے ، بے روزگاری ، غربت اور بیماری بچوں کی نشو ونما میں رکاوٹ اور ان کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں جبکہ بچوں کے عالمی دن کو کوویڈ 19 وبائی مرض کے تناظر میں بچوں کی صحت اور ان کی سماجی و اقتصادی زندگی پر اثرات کو کم کرنے کے عالمی عزم کو تقویت دینے کے لئے ایک یادگار یاد دہانی کے طور پر کام کرنا چاہیے۔


ای پیپر