Opposition leaders will be responsible for the loss of precious lives: Shibli Faraz
20 نومبر 2020 (11:39) 2020-11-20

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں،عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی نہ کرے جبکہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی لہر شدت اختیار کرنے لگی اور ایک روز کے دوران مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 738 نئے کیس سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 7ہزار 561ہوگئی ہے۔

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی جبکہ3 لاکھ 27 ہزار 512 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سیشن کورٹ حیدرآبادکے ایڈیشنل جج اور سینئر سول خاتون جج کو بھی کورونا ہو گیا۔


ای پیپر