The number of Corona victims in India is 9 million, the death toll is 132,000
20 نومبر 2020 (11:04) 2020-11-20

نئی دہلی: بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے45576 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید585 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9004365 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد443754 ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ 8428409 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے علاوہ جو دیگر ریاستیں کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہوئی ہیں ان میں تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 132202افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کی وبا سے شرح اموات 1.47 ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں سب سے زیادہ فعال کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔


ای پیپر