I am happy with the announcement of England's tour of Pakistan, Kumar Sangakkara
20 نومبر 2020 (10:55) 2020-11-20

لارڈ ز:سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے اعلان سے خوشی ہوئی ہے‘ انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اچھی خبر ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے اگلے برس انگلینڈ ٹیم پاکستان میں پاکستان کا مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کمار سنگاکارا کی جانب سے پہلے بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے بیانات آ چکے ہیں۔

ایم سی سی نے کہا ہے کہ کمار سنگاکارا گزشتہ سال ایم سی سی ٹیم کی طرف سے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کپتان بھی تھے۔ ایم سی سی کا دورہ خاص طور پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاونت کے لئے رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ، سیریز کے دونوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ چودہ اکتوبر اور دوسرا پندرہ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

 قومی کرکٹ ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔


ای پیپر