Corona virus kills 36 more, 2,738 new cases reported
20 نومبر 2020 (10:15) 2020-11-20

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی لہر شدت اختیار کرنے لگی اور ایک روز کے دوران مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 738 نئے کیس سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 7ہزار 561ہوگئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی جبکہ3 لاکھ 27 ہزار 512 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سیشن کورٹ حیدرآبادکے ایڈیشنل جج اور سینئر سول خاتون جج کو بھی کورونا ہو گیا۔

 امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ چکی ہے ،جاپان میں ایک دن میں ریکارڈ تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

انڈونیشیا میں سرکاری عہدیداروں کو ایس او پیزکی خلاف ورزی پر معطلی کی تنبیہ کی گئی ہے،برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسترازینیکا کی کووڈ 19 ویکسین کو معمر افراد کے لئے محفوظ قرار دیا گیا ہے ۔

 ٹرائل کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ کسی رضاکار کو غیرمتوقع اور سنگین مضر اثرات کا سامنا نہیں ہوا۔ مصر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے کورونا وائرس پر ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ72لاکھ31 ہزار سے تجاوز کرچکی جبکہ اموات کی تعداد 13 لاکھ65 ہزار461 ہوگئی۔اس وقت 1 کروڑ61 لاکھ 45 ہزار 453 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔


ای پیپر