ملک لوٹنے والوں پر اللہ کا قہر نازل ہو: علی زیدی
20 نومبر 2019 (23:27) 2019-11-20

کراچی: وفاقی وزیرپورٹ اینڈشپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ فلم گاڈفادربنانے والے کو پاکستان کے شریف خاندان پرفلم بنانا چاہئیے ، اللہ کا قہر ان لوگوں پرنازل ہو، جنہوں نے اس ملک کولوٹا۔

  علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ فلم گاڈفادربنانے والے فرانسس فورڈ کوپاکستان کے شریف خاندان پرفلم بنانا چاہئیے، اللہ ان تمام لوگوں پرکرم فرمائے جواس عظیم ملک اوراس کے عوام کے لئے جنگ کررہے ہیں اور اللہ کا قہر ان لوگوں پر نازل ہو، جنہوں نے اس ملک کو لوٹا۔

یاد رہے وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اور علاج پر اعتراضات اٹھائے تھے، انھوں نے شہباز شریف کے دورحکومت کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں شہبازشریف عظیم اسپتال کے افتتاح کے دوران جوش خطابت کا مظاہرہ کررہے تھے۔


ای پیپر