نواز شریف لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہسپتال پہنچ گئے
20 نومبر 2019 (22:14) 2019-11-20

لندن:سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہسپتال پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز ، حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لندن کے گائز اینڈ تھامس ہسپتال میں ان کے خون، گردوں اور دل کے ٹیسٹ لئے گئے ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔

رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے یا نہیں۔


ای پیپر