برطانوی وزیر اعظم باکسر بن گئے
20 نومبر 2019 (21:21) 2019-11-20

مانچسٹر: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مانچسٹر میں وزیراعظم بورس جانسن کی منفرد الیکشن مہم، سیاسی حریف جیرمی کوربن سے تقریری مقابلے سے پہلے باکسنگ رنگ میں اتر گئے۔ بورس جانسن اور اپوزیشن پارٹی کے لیڈر جیرمی کوربن کے درمیان تقریر ہونی ہے جس کے لیے بورس جانسن نے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔برطانیہ میں آئندہ ماہ الیکشن ہونے ہیں۔

اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے بورس جانسن کو کہا ہے کہ انہوں نے دکھایا ہے کہ کارٹون بن سکتے ہیں اور بورس جانسن کوئی جان پرسکوٹ نہیں ہیں۔پال برانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ برطانوی وزیراعظم سیاسی حریف جیرمی کوربن سے پراپر فائٹ کے لیے تیار ہیں۔


ای پیپر