غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،بابر اعوان چوکنا کر دیا
20 نومبر 2019 (21:09) 2019-11-20

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت نے 20سال کی تاریخ میں سب سے مشکل فیصلے کیے،اس حکومت نے جو فیصلے کیے وہ ایسا وزیر اعظم کر سکتا ہے جس کا اپنا کوئی مفاد نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آج بھی اسی تار والے گھر میں رہائیش پزیر ہیں،کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

انہوںنے کہاکہ اچھا کیپٹن جانتا ہے کہ کس کو کہاں کھیلانا ہے،پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں۔


ای پیپر