مریم نواز کب بیرون ملک جائینگی ،پرویز رشید نے اہم خبر دیدی
20 نومبر 2019 (20:32) 2019-11-20

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کی خواہش اور کوشش ہو گی کہ مریم نواز کو جلد سے جلد ایسا موقع لے کر دیں کہ وہ اپنے والد کی تیمارداری کا سلسلہ جاری رکھ سکیں،پارٹی کو سارے مرکزی رہنمادیکھ رہے ہیں اورمریم نواز بھی اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ، وہ پہلے بھی کرتی رہی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ان امتحانوں سے پہلے بھی گزر چکی ہے۔1999 میں ہماری پوری قیادت کو جلاوطن کر دیا گیا تھا اور پارٹی قائم رہی تھی بلکہ پارٹی نے کامیابیاں حاصل کی تھیں۔اب بھی پارٹی کے مختلف عہدیدار اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اب تو واٹس ایپ کا زمانہ آ گیا ہے، رابطہ مشکل ہی نہیں رہ گیا۔


ای پیپر