مودی ایک انتہا پسند شخص ہے : جارج گیلوے
20 نومبر 2019 (19:49) 2019-11-20

لندن:برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے کہا کہ مودی ایک انتہاپسند شخص ہے جو سیکولر بھارت کی شناخت کیلیے ایک خطرہ ہے،قوام عالم کو بھارت کے ساتھ اپنے روابط اور تعلقات پر نظر ثانی کرنا ہوگی،قلیتوں کیساتھ سلوک نے بھارتی سیکولر ازم کی قلعی کھول دی۔

ایک انٹرویو میں جارج گیلووے نے کہا کہ مودی ایک انتہاپسند شخص ہے جو سیکولر بھارت کی شناخت کیلیے ایک خطرہ ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو گزشتہ کئی ماہ سے بے جا پابندیوں اور دنیا سے ان کا رابطہ منقطع کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل بھارت نے ناجائز طور پر مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے بھارت کا حصہ قرار دیا تھا تاہم دوسری جانب کشمیری عوام کی جدوجہد اور ان کے مقصد نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہوئے حمایت بھی حاصل کی ہے۔

جارج نے کہا کہ مودی کی انتہا پسندی بھارت کیلئے زہر قاتل ہے،پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت میں کھل کر آنا چاہئے تاکہ بھارتی اقدامات بارے دنیا کی مدد حاصل کی جا سکے،مغربی عوام کو بتانا ہوگا کہ کشمیر صرف اسکارف اور شال تک محدود نہیں ہے اور بھارت کے پروپیگنڈے کا جواب موثر اور حقیقی معلومات کے ذریعے دینا ہوگا۔


ای پیپر