کراچی سے 96 افراد کا ٹارگٹ کلر پکڑا گیا
20 نومبر 2019 (19:13) 2019-11-20

کراچی :شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 96 افراد کے قاتل ٹارگٹ کلر کوگرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے رابطے اور 96افراد کے قتل کا انکشاف کیا ہے ۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفرمہیسر اور ایس پی زبیرنذیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے 1995 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور پہلی مرتبہ 1996 میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا تاہم ایک سال بعد رہا ہو گیا ، ملزم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں فورسز کے لوگ بھی شامل ہیں۔

یوسف عرف ٹھیلے والا نے دوران تفتیش سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے رابطہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی، سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کروائی، 90 میں رہائش کا بندوبست فاروق ستار کرواتے تھے۔قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کرتا تھا، ہمیں رہنمائوں سے ہدایات ملتی تھیں تو وارداتیں کرتے تھے جب کہ ٹھیلے پر رکھ کر لاشیں ٹھکانے لگاتا تھا۔


ای پیپر