حکومت آصف زرداری کی جان سے کھیل رہی ہے : شیری رحمان
20 نومبر 2019 (18:49) 2019-11-20

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آصف علی زرداری کی جان سے کھیل رہی ہے، آصف علی زرداری کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار تحریک انتقام کی حکومت ہوگی،مطالبات کے باوجود ذاتی معالج کی رسائی نہ دینا حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے آصف علی زرداری کی صحت پیچیدہ ہے، پمز کے ڈاکٹرز نے ان کی انجیوگرافی کا کہا ہے، آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کی غیر موجودگی میں انجیوگرافی کیسے ہو سکتی ہے؟ حکومت ذاتی معالج کی رسائی کیوں نہیں دے رہی۔

  شیری رحمان نے کہا کہ مطالبات کے باوجود ذاتی معالج کی رسائی نہ دینا حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے، آصف علی زرداری کو دل کی تکلیف ہے، آصف علی زرداری کے دل کی شریانیں بند ہیں، حکومت آصف علی زرداری کی جان سے کھیل رہی ہے، آصف علی زرداری کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار تحریک انتقام کی حکومت ہوگی۔


ای پیپر