درسی کتب کی پرنٹنگ میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا : محمد اختر
20 نومبر 2019 (16:19) 2019-11-20

لاہور : مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بُک بورڈ محمد اختر نے کہا ہے، کہ کتابوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے معیار میں کمی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بُک بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اختر نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے درسی کتب کی پرنٹنگ کے حوالے سے ایک میٹنگ میں پبلشرز اور پیپر ملز مالکان کو کہا کہ درسی کتب کی پرنٹنگ کے حوالے سے ناقص میٹریل اور معیار میں کمی کرنے والوں کو جرمانوں کے علاوہ بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ خانوں کو سرپرائز وزٹ کریں گی۔ جن کے ساتھ تجربہ کار ٹیکنکل سٹاف ہوگا۔ جو کہ کاغذ اور سیاہی وغیرہ کو چیک کریں گے۔

مینیجنگ ڈائریکٹرمحمد اختر   مینیجنگ ڈائریکٹر نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ درسی کتب کے معیار میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو نمونہ جات بورڈ سے منظور کروائے گئے ہیں، اُنکے مطابق میٹریل ہی کتب میں استعمال کیے جائے گے۔اس موقع پر پبلشرز پیپر ملز مالکان اور پنجاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بُک بورڈکے افسران غلام محی الدین، عثمان بشیر چیمہ، فیصل منظور محمد اختر بٹ موجود تھے۔ 


ای پیپر