فائل فوٹو

ملک ریاض کے بعد پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص کی مضحکہ خیز خبر
20 نومبر 2019 (14:16) 2019-11-20

لاہور: پاکستان میں ملک ریاض کو کون نہیں جانتا ۔ غریبوں کے دسترخوان سے لیکر کئی اہم سماجی خدمات کے ساتھ پاکستان کے امیر ترین شخص سمجھے جاتے ہیں لیکن گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں ٹماٹر مہنگے ہونے کے بعد اگر کسی کی ریفریجریٹر میں ٹماٹر نظر آجائیں تو انہیں بھی امیر ہی تصور کیا جا رہا ہے۔

تاہم پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص کے حوالے سے سوشل میڈیا پر انوکھی پوسٹ شئیر ہوئی جس میں ایک سبزی والے کو ٹماٹر بیچتے دکھایا گیا اور یہ ہی نہیں وہ ٹماٹروں کے ڈھیر کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

اس کے بعد تصویر بنانے والے نے اُسے سوشل میڈیا پر شئیر کیا اور ساتھ ہی کیپشن دیا کہ اس وقت یہ شخص پاکستان میں ملک ریاض کے بعد دوسرا امیر ترین شخص ہے۔

 


ای پیپر