فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائیگا
20 نومبر 2019 (10:51) 2019-11-20

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا۔

دو طرفہ مقابلوں میں آسٹریلیا کا پلڑہ بھاری ہے۔ کل 64 میچوں میں 31 میچز آسٹریلیا کے نام رہے، پاکستان کے حصے میں صرف 15 فتوحات آئیں جبکہ 18 مقابلے ڈرا ہوئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی میدانوں میں پاکستان آج تک ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نوجوان ٹیم سے قلعہ آسٹریلیا فتح کرنے کیلئے پُر امید ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہو گا۔


ای پیپر