فوٹو/ سوشل میڈیا

نواز شریف کا ہارلے اسٹریٹ کلینک میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا
20 نومبر 2019 (09:27) 2019-11-20

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کا ہارلے اسٹریٹ کلینک لندن میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا۔

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کہتے ہیں والد کے علاج کی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی، حکومت میں انسانی ہمدردی نام کی کوئی چیز نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران نواز شریف کو طبی امداد دی گئی، پارک لین میں حسین نواز کے فلیٹ میں نواز شریف کیلئے طبی سہولتوں سے آراستہ ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت جاری ہے۔ لندن میں طبیعت بہتر نہ ہونے پر نواز شریف کو امریکا منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لندن پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے قائد کا استقبال کیا اور نعرے بازی بھی کی۔


ای پیپر