پاک فوج نے دنیا کی بڑی بڑی فوجوں کو مات دیدی
20 نومبر 2018 (21:32) 2018-11-20

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم نے ملاقات کی‘آرمی چیف نے بہترین کارکردگی پر پاک فوج کی ٹیم کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم نے ملاقات کی‘جس میں آرمی چیف نے بہترین کارکردگی پر پاک فوج کی ٹیم کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مقابلہ برطانیہ میں 8 تا 22 اکتوبر منعقد ہوا‘ پاک فوج کی ٹیم نے مجموعی طور پر چھٹی بار اور مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی ٹیم نے اکتوبر میں برطانیہ میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم 3 افسران سمیت 11 ارکان پر مشتمل تھی۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے مجموعی طور پر چھٹی بار اور مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔


ای پیپر