کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کو دندان شکن جواب دیں گے
20 May 2020 (23:13) 2020-05-20

مظفر آباد:وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کونشانہ بناتی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، کرونا کے باوجود بھی بھارت اپنی جارحیت سے باز نہیں آرہا ہے۔

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار کو ایک بار پھر خبردار کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کونشانہ بناتی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، کرونا کے باوجود بھی بھارت اپنی جارحیت سے باز نہیں آرہا ہے۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، رمضان میں بھی نہتے اور معصوم شہریوں پر فائرنگ بھارت کا بزدلانہ عمل ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ ہیں، کشمیری اپنی فوج کے ساتھ مل کربھارت کو دندان شکن جواب دیں گے، بھارت اب عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔


ای پیپر