عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے : عمران خان
20 May 2020 (18:00) 2020-05-20

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے،کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے پی ٹی آئی قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے ۔سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے اپیل کی کہ عوام ایام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے،سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔


ای پیپر