چینی مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے 5نئے کیسز کی تصدیق
20 May 2020 (17:50) 2020-05-20

بیجنگ:چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر منگل کے روز نوول کروناوائرس کے 5نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 1بیرون ملک سے آیا ہے جس کا تعلق اندرون منگولیا خوداختیار علاقے سے ہے۔

قومی صحت کمیشن نے بدھ کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ باقی 4کیسز صوبہ جیلین میں مقامی سطح پر ترسیل کے ہیں۔کمیشن کے مطابق اس بیماری کے باعث منگل کے روز کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔کمیشن نے کہاکہ منگل کے روز 3مشتبہ کیسز سامنے آئے، یہ تمام کیسز شنگھائی میں ہیں ان 3کیسز میں سے 2بیرون ملک سے آئے ہیں جبکہ 1مقامی سطح پر ترسیل کا ہے۔منگل کے روز 3افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار کیسز کی تعداد1کی کمی کے بعد9رہ گئی۔

منگل کے روز تک مین لینڈ پر کل مصدقہ کیسز کی تعداد82ہزار965تک پہنچ گئی جن میں سے 87مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 78ہزار244افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے۔کمیشن نے کہاہے کہ اس بیماری کے باعث مجموعی طور پر4ہزار634افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔منگل کے روز تک مین لینڈ پر کل 1ہزار708درآمدی کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 1ہزار662کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 46 تاحال ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

کمیشن نے کہاکہ 7افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے جن میں سے 6بیرون ملک سے آئے ہیں۔کمیشن کے مطابق 4ہزار893قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں جبکہ منگل کے روز 328 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔منگل کے ہی روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے16نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن میں سے 1 بیرون ملک سے آ یا تھا۔کسی کیس کو مصدقہ کیسز کے درجے میں شامل نہیں کیاگیا، بغیر علامات والے 37کیسز کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جن میں سے 4بیرون ملک سے آئے ہیں۔کمیشن نے کہاکہ بغیر علامات والے368کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 26بیرون ملک سے آئے ہیں۔منگل تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 4ہلاکتوں سمیت1ہزار55مصدقہ کیسز، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 45مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت440مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں 1ہزار25،مکا ؤمیں 45جبکہ تائیوان میں 401مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔


ای پیپر