دنیا بھر میں کیسز کی حیران کن تعداد
20 May 2020 (17:47) 2020-05-20

بیجنگ:جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے نوول کروناوائرس کی وباسے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، یہ اعداد و شمار 20مئی کو پاکستانی وقت 10 بجے صبح تک کے ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد49لاکھ155 تک پہنچ گئی ہے۔سب سے زیادہ امریکہ میں 15لاکھ28ہزار568مصدقہ کیسز ہیں، اس فہرست میں روس 2 لاکھ 99 ہزار 941کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ برازیل 2لاکھ71ہزار885کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ50ہزار138،سپین میں 2لاکھ32ہزار37،اٹلی میں 2لاکھ 26ہزار699ہوگئی ہے۔اسی طرح فرانس میں کل مصدقہ کیسز کی تعداد 1لاکھ 80ہزار933،جرمنی میں 1لاکھ 77ہزار778، ترکی میں 1لاکھ 51ہزار615جبکہ چین میں کل مصدقہ کیسز کی تعداد84ہزار503ہوگئی ہے۔


ای پیپر