file photo

او آئی سی نے کشمیر میں ڈومیسائل کے کالے قانون کو مسترد کر دیا
20 May 2020 (15:50) 2020-05-20

جدہ: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے متعارف کردہ کالے قانون کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن نے ٹویٹر اور ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش غیرقانونی ہے۔ جب ساری دنیا کورونا کے خلاف مہم لڑنے میں مصروف ہے تو بھارت نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم آبادی کے علاقوں میں ہندوؤں کو بسانے کی سازش شروع کر رکھی ہے۔

کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں متعارف کرایا گیا نیا قانون اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا اور مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی غیرقانونی اقدامات روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔


ای پیپر