file photo

پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا سے جاں بحق
20 May 2020 (13:43) 2020-05-20

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے، موذی وبا کی شکار رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا انتقال کرگئیں۔

گزشتہ اتوار کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ سے میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق شاہین رضا کو تین روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ دوران علاج ان کی کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا۔

70 سالہ شاہین رضا کو شوگر اور بلڈ پریشر بھی لاحق تھے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور بلندی درجات کیلئے دعا کی اور اپنے پیغام میں لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کی واحد ایم پی اے شاہین رضا کو نماز جنازہ کے بعد سیشن کورٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


ای پیپر