طویل لاک ڈاؤن سے بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دیں گے: شفقت محمود
کیپشن:   file photo سورس:   
20 May 2020 (13:29) 2020-05-20

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں تعلیمی اداروں میں طویل لاک ڈاؤن سے بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے ٹیلی اسکول ایپ متعارف کرا رہے ہیں، موجودہ حالات میں فاصلاتی نظام تعلیم ہی بہتر آپشن ہے تاکہ نوجوان نسل کو موذی وبا سے محفوظ رکھا جاسکے، انہوں نے کہا کہ کورونا جیسے قومی چیلنج کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 46 زندگیاں نگل لیں، اموات کی تعداد 985 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں میں 19 سو 32 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 ہزار 898 تک جاپہنچی، سندھ میں کورونا وائرس سے 17 ہزار 947 اور پنجاب میں 16 ہزار 685 فراد متاثر ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 554 اور بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1138 گلگت بلتستان میں 556 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 133 مریض زیرعلاج ہیں۔ ملک بھر میں 13 ہزار 101 مریض کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر