file photo

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 985 ہوگئی
20 May 2020 (10:08) 2020-05-20

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 46 زندگیاں نگل لیں، اموات کی تعداد 985 ہوگئی۔

24 گھنٹے میں 19 سو 32 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 ہزار 898 تک جاپہنچی، سندھ میں کورونا وائرس سے 17 ہزار 947 اور پنجاب میں 16 ہزار 685 فراد متاثر ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 554 اور بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1138 گلگت بلتستان میں 556 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 133 مریض زیرعلاج ہیں۔ ملک بھر میں 13 ہزار 101 مریض کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر