file photo

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری
20 May 2020 (10:06) 2020-05-20

نیویارک: دنیا میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، کورونا نے امریکا میں 708 اور یورپ میں 955 افراد کی جان لے لی۔

اٹلی میں 162، سویڈن 45، بیلجیئم 28، جرمنی 22 اور ہالینڈ میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔ کورونا نے روس میں 115 افراد کی جان لے لی۔

ایشیا پر نظر ڈالیں تو ایران میں 62، انڈونیشیا 30، ترکی 28، بنگلہ دیش 21 اور بھارت سے 56 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

سعودی عرب سے 9 اور متحدہ عرب امارات سے 3 اموات سامنے آئی ہیں۔ برازیل میں اموات اور کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ایک ہی روز میں 1 ہزار 130 افراد ہلاک ہوئے، میکسیکو میں 155 اور چلی میں 31 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔


ای پیپر