Image Source : Twitter

ورلڈ کپ سکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا ؟جنید خان طیش میںا ٓگئے
20 May 2019 (21:21) 2019-05-20

لندن : ورلڈ کپ سے ڈراپ کیوں کیا ؟جنید خان نے اپنے غصہ کا اظہار بھی انوکھے انداز میں کیا ،جنید خان نے منہ پر ٹیپ لگا کر انوکھا ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ’سچ کڑوا ہوتا ہے ‘۔

فاسٹ بولر جنید خان نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی سے احتجاج کیا ہے،جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگایا ہوا ہے اور تحریر کیا ہے کہ ’میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے‘۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنید خان کی اس حرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنید خان ابھی بچہ ہے ، ورلڈ کپ میں تین دفعہ ڈراپ ہونے کی وجہ سے جذباتی ہو کر یہ بیان دیا ہے ،لہذا پی سی بی جنید خان کی اس حرکت پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا ۔


ای پیپر