عید کب ہو گی ؟چاند دیکھنے کا انتظار ختم ،فواد چوہدری کا بڑا کارنامہ
20 May 2019 (21:07) 2019-05-20

اسلام آباد :فواد چوہدری نے جو کہا وہ کر دکھا یا ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سائنسی بنیادی قمری کلینڈر تیار کر لیا ،قمری کلینڈ ر پانچ سال کیلئے تیار کیا گیا ہے جس کا پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق عید اور ہجری سال کا کلینڈ مکمل کر لیا ،اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے ،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب چاند دیکھنے کا انتظار نہیں کرنا پڑیگا ،پہلا روزہ اور عید کب ہوگی ؟پانچ سال پہلے ہی پتا چل جایا کریگا ۔

فواد چودھری کی ہدایت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سائنسی بنیادی قمری کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔ قمری کیلنڈر پانچ سال کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کا پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس سال مورخہ 4 جون بروز منگل کو  چاند نظر آنے اور بروز بدھ 5 جون کو عید الفطر ہونے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ماہ رمضان میں ہی قمری کیلنڈر جاری کرنے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے جس میں انھیں کیلنڈر بارے آگاہ کیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری کے بعد کیلنڈر وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کیلنڈر جاری کرنے سے پہلے علمائے کرام سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی جانب سے مشاورت کے لئے مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو بھی دعوت دی جائے گی۔


ای پیپر