شرح سود میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا
20 May 2019 (19:52) 2019-05-20

کراچی : اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2ماہ کےلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، بنیادی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کر دیا گیا، اضافے کے بعد بنیادی شرح سود 12.25فیصد ہو گئی ہے۔پیر کو سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کےلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب کردہ بیان کے مطابق سٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کر دیا، اضافے کے بعد شرح سود 12.25فیصد ہو گئی ہے۔سٹیٹ بینک نے سرح سود میں 150بیس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔

جولائی تا مارچ جاری خسارے میں کمی ہوئی ہے، جاری خسارہ 13ارب ڈالر سے کم ہو کر9ارب ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ تجارتی خسارہ 13ارب 17کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 11ارب ڈالر رہ گیا ہے، جولائی تا مئی حکومت نے سٹیٹ بینک سے تقریباً اڑھائی گنا زائد قرضے لئے، جولائی تا مئی سٹیٹ بینک سے 4.8ٹریلین روپے کے قرضے لئے گئے ہیں۔


ای پیپر